کوئٹہ ، خروٹ آباد میں دو دھماکے وایک ریسکیو ورکر جاں بحق جبکہ 10 افراد زخمی ہوئے

0 217

کوئٹہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے خیزی چوک میںیکے بعد دیگرے دو دھماکے ہوئے جس کے نتیجے میں ایک شخص شہید جبکہ میڈ یا نمائندے اور پولیس اہلکاروں سمیت 10افراد زخمی ہو گئے۔تفصیل کے مطابق خیزی چوک پر گیس سلینڈر سے دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 6افراد زخمی ہوئے۔امدادی ٹیمیں ،پولیس اہلکار اور نجی نیوز چینل دنیا نیوز کا نمائندہ موقع پر پہنچے تو وہاں کھڑی موٹر سائیکل میں نصب دھماکہ خیز مواد بھی پھٹ گیا جس کے نتیجے میں ایک شخص شہید ہو گا جبکہ دنیا نیوز کا نمائندہ ابرار احمد اور کیمرہ مین رحمت علی شدید زخمی ہو گئے ،دوسرے دھماکے کے نتیجے میں وہاں موجود ایس ایچ او سمیت پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے۔امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا ہے۔ادھر سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں تاہم ابھی تک دھماکے کی نوعیت کا پتا نہیں چل سکا ہے۔پولیس کے مطابق پہلا دھماکا ٹرانسپورٹ کمپنی کے دفتر میں سلنڈر پھٹنے سیہوا جس میں 6 افراد زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔کچھ دیر بعد ٹرانسپورٹ کمپنی کے دفتر میں دوسرا دھماکا ہوگیا، دوسرا دھماکا اس وقت ہوا جب پولیس موقع پر پہنچی۔اس دھماکے کے نتیجے میں پولیس اہلکاروں سمیت متعدد افراد زخمی ہوئے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.