سکیورٹی فورسز کے قافلے پر خودکش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ،فرید بگٹی

1 208

( پ ر )کویٹہ کے نواحی علاقہ سونا خان میں سکیورٹی فورسز کے قافلے پر خودکش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔بی اے ایس ایف کےمرکزی رہنما فرید بگٹی۔
ہماری فورس ملک و قوم کیلئے ہر وقت قربانی دینے کیلئے تیار ہے، انہوں نے کہا کہ افغانستان میں شکست خوردہ قوتیں اپنی انجام کو پہنچ چکی ہیں اب وہ خودکش دھماکے کروا کر ہماری فوج کو ملک و قوم کی دفاع سے پیچے نہیں ہٹا سکتے، کیونکہ یہ وہ فوج نہیں کہ جن کو وطن سے عزیز اپنی جان ہو،
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں ایسی کردار ادا کرنے والوں کے پیچے انڈیا اور دیگر دہشت پھیلانے والے ممالک کا ہاتھ ہے، لیکن انہیں پتا ہونا چاہئے کہ یہاں مائیں اپنی بچوں کو ایسی لوریاں نہیں سناتی جس سے وہ بزدل اور کائر بن جائے بلکہ شوقِ شہادت اور ملک و ملت سے وفاداری کا درس دے کر افواج میں بھرتی کرواتے ہیں ،
انہوں نے کہا کہ انڈین ایجنٹ افغانستان میں طالبان کے ہاتھوں شکست کہا کر اب حواس باختگی کی شکار ہیں ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے ہماری افواج کے حوصلے پست نہیں کر سکتے،
انہوں نے سونا خان تھانے کے قریب خودکش دھماکے میں شہید ہونے والے ایف سی بلوچستان کے تین بہادر شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے زخموں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی اور اللّٰہ تعالٰی سے دعا کی کہ پسماندگان کو صبرِ جمیل عطاء فرمائے

You might also like
1 Comment
  1. […] پاک فوج کا بلوچستان میں سیلاب زدگان کیلئے اٹھائے گئے اقدامات خراجِ تحسین کے مستحق ہیں ,فرید بگٹی […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.