پشاور،صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی چیف ایگزیکٹو راشد جنجوعہ کو صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی دے رہے ہیں

3 192

چیف ایگزیکٹو راشد جنجوعہ کو صدراتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی سے نوازا گیا۔

راشد جنجوعہ کو صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔محمد نادر خان

پشاور(نمائندہ قائم علی شاہ)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق معروف سماجی ورکر محمد نادر خان نے کہا کہ لینڈ مارک اسٹیٹ اینڈ بلڈرز کے چیف ایگزیکٹو راشد جنجوعہ کو صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی رئیل اسٹیٹ سیکٹر حاصل کرنے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ لینڈ مارک اسٹیٹ اینڈ بلڈرز کے چیف ایگزیکٹو راشد جنجوعہ کی رئیل اسٹیٹ سیکٹر کیلئے لازوال خدمات ہے جو قابل تعریف ہے.معروف سماجی ورکر محمد نادر خان نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا. کہ اللہ تبارک و تعالی کے مشکور شکر گزار ہیں جس نے ہمارے بھائی کو عزت بخشی اور راشد جنجوعہ کو صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی رئیل اسٹیٹ سیکٹر سے نوازا اور اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے صدر شکیل منیر اور انتظامیہ کے دیگر عہدیداران کے بھی مشکور ہیں جنہوں نے حقیقی اور اصلی حقداروں کی حوصلہ افزائی کی اور انہیں صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی رئیل اسٹیٹ سیکٹر کیلئے نامزد کیا۔ انہوں نے مذید کہا کہ راشد جنجوعہ کیلئے دعا گوہ ہوں کہ اللہ تبارک و تعالی انکو اور بھی خوشیاں اور کامیابیاں عطا کرے۔آمین

You might also like
3 Comments
  1. […] خاتم النبین نے انسانوں کو غلامی سے نجات دلائی، عارف علوی […]

  2. […] آباد (ویب ڈیسک) صدر مملکت عارف علوی کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا کو غلط معلومات اور جعلی […]

  3. […] پشاورپولیس نے ہوائی فائرنگ اور دیگر جرائم میں ملوث 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.