ریاست کو کمزور کرنے کی کوششیں کامیاب نہیں ہوں گی،وزیراعلیٰ بلوچستان
وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت پولیس اور لیویز کی پیشہ وارانہ استعداد کار میں اضافے کے لئے اجلاس
چیف سیکرٹری بلوچستان، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، آئی جی پولیس، ڈی جی لیویز کی شرکت
اجلاس میں سیکرٹری ، کمشنر کوئٹہ ڈویژن ، ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹر پولیس کی شرکت
آئی جی پولیس اور ڈی جی لیویز کی اجلاس کو بریفنگ
دہشت گردی کے واقعات سے نمٹنے کیلئے پولیس اور لیویز کو جدید خطوط پر استوار کرنے کا فیصلہ
دہشت گردی اور جرائم کے خاتمے کیلئے ایریاز کی تخصیص کے بغیر لیویز اور پولیس مشترکہ کارروائی کریں گے، فیصلہ
دونوں فورسز کا مقصد بحالی امن اور قانون کا نفاذ ہے ، وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی
کسی بھی واقعہ کی صورت میں پولیس اور لیویز فوری ردعمل دیں ، اور کارروائی کریں ، وزیر اعلٰی کی ہدایت
پولیس سے سفارش کلچر کا خاتمہ کریں گے میرٹ کو ملحوظ خاطر رکھا جائے، وزیر اعلٰی بلوچستان کی آئی جی پولیس کو ہدایت
لیویز کی کوئیک رسپانس فورس کے جوانوں کی پیشہ وارانہ تربیت کو مزید بہتر بنایا جائے، وزیر اعلٰی بلوچستان کی ڈی جی لیویز کو ہدایت
دہشت گردی ، جرائم اور تخریب کاری کا قلع قمع کرکے دم لیں گے، وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی
دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فتح ہماری ہوگی ، وزیر اعلٰی بلوچستان