بجلی کے بلز پر فکس چارجز کے نام پر لوٹ ماری کا نیا ڈرامہ شروع کیا گیا ہے، کاشف حیدری
مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے ترجمان کاشف حیدری نے کہا ہے کہ بجلی کی بھاری بھرکم بلوں اور ظالمانہ اضافے نے عوام اور تاجر برادری کی نیندیں حرام کردی ہے آئی ایم ایف سے معاہدوں کے ذریعے مہنگائی مسلط کی آئی پیز سے مہنگے معاہدے کر کے غریبوں پر بوجھ ڈالا گیاآئی ایم ایف کی ایماء پر بجلی کی بلوں میں ظالمانہ اضافہ کسی صورت قابل قبول نہیں بجلی کے بلز پر فکس چارجز کے نام پر لوٹ ماری کا نیا ڈرامہ شروع کیا گیا ہے بجلی کے بھاری بھر بلوں اور ظالمانہ اضافے کو مسترد کرتے ہیں‘یہ بات انہوں نے بیان جاری کرتے ہوئے کہی‘ انہوں نے کہاکہ نااہل حکومت نے آئی ایم ایف سے معاہدوں کے ذریعے مہنگائی مسلط کی آئی پیز سے مہنگے معاہدے کر کے غریبوں پر بوجھ ڈالا گیاحکومت کو ہرصورت میں عوام کو ریلیف دینا ہوگاحکمرا اپنی جعلی سلطنت کو دم سے پکڑنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں تاہم ان کے ہاتھوں میں صرف دم ہی بچی ہے باقی سلطنت تو ہاتھ سے نکل چکی ہے نااہل حکومت کی بنیادیں اتنی کمزور ہیں کہ مزید سہارا بھی نہیں دے سکی انہوں نے کہاکہ مہنگائی اور بے روزگاری نے عوام کے جینا محال کردیاہے نااہل حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے عوام مہنگائی اور بے روزگاری کی وجہ سے دو وقت کی روٹی کیلئے ترس رہے ہیں اور خودکشیوں پر مجبور ہیں انہوں نے کہاکہ حکمرانوں کے تمام تر دعوے صرف دعوؤں اور بیانات تک محدود ہوچکے ہیں جبکہ عملی طور پر غریب عوام کو کوئی ریلیف نہیں دیا جارہا ہے حالیہ بجلی کے بھاری بھر بلوں نے عوام کا جینا محال کردیا عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ہے حکمران اپنی شاخرچیوں اور عیاشیوں میں مصروف ہیں انہوں نے کہاکہ حالیہ بجلی کے بھاری بلز کو مسترد کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ بھاری بھر بلوں کو واپس لیا جائے کیونکہ غریب عوام شدید مہنگائی بھاری بھر بل ادا نہیں کرسکتے اگر حکومت وقت نے نظر ثانی نہیں کی تومجبور ہو کر سڑکوں پر نکل آئیں گے جس کی تمام تر ذمہ دار ی حکومت وقت پر ہو گی۔