کو ئٹہ صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے گذشتہ روز کوئٹہ میں دو گروپوں کے مابین تصادم اور فائرنگ کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے

0 182

کو ئٹہ صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے گذشتہ روز کوئٹہ میں دو گروپوں کے مابین تصادم اور فائرنگ کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے صوبائی وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال خراب کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی موجودہ حکومت صوبے میں امن وامان کی صورتحال اور عوام کی جان ومال کا تحفظ یقینی بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی گرانقدر قربانیوں کی بدولت بلوچستان کے لوگوں ،کاروباری طبقوں اور سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے انہوں نے کہا کہ گزشتہ ادوار میں دہشت گردی اور شدت پسندی سے زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد متاثر ہوئے ہیں دشمن عناصر کسی خاص طبقے کے خلاف نہیں بلکہ ہماری زندہ دل قوم اور انسانیت دوست عوام کے خلاف ہیں جنہوں نے مشکلات و آزمائشوں اور سازشوں کا دیدہ دلیری سے ہمیشہ ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے اور سرخروئی حاصل کی ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.