ہانگ کانگ، مظاہرین کے نقاب پہننے پر پابندی، قانون نافذ ہوگیا

0 6

ہانگ کانگ: چینی ہانگ کانگ خصوصی انتظامی ریجن نے طویل عرصے سے جاری تشدد کو روکنے کیلئے نقاب پہننے کے خلاف قانون گزشتہ روز آدھی رات سے نافذ ہو گیا ہے ،چیف ایگزیکٹیو کیری لین نے ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا ہے کہ حکومت نے ایمرجنسی ریگولیشن آرڈیننس نافذ کردیا ہے، اور چہرہ ڈھانپنے کو بھی خلاف قانون قرار دیدیا ہے کیونکہ شرپسند عناصر اسے ڈھال کے طو رپر استعمال کرتے تھے،انہوں نے توقع ظاہر کی ہے کہ یہ پابندی تشدد کے خاتمے اور قانون کی عمل دار ی بحال کرنے میں معاون ثابت ہوگی۔یہ قانون گرشتہ روز آدھی رات سے نافذ العمل ہوگیا ہے ۔انہوں نے اس سلسلے میں ان ممالک کے بارے میں بھی تفصیل سے بتایا ،جہاں احتجاج کے دوران نقاب پہننے پر پابندی ہے جن میں فرانس ،کینیڈا اور امریکہ شامل ہیں،کینیڈا میںاحتجاج کے دوران نقاب پہننے پر دس سال قید کی سزا دی جاسکتی ہے۔ہانگ کانگ میں 3ماہ سے پرتشدد مظاہرے جاری ہیں۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.