لانگ مارچ اور دھرنا کی طرح ایک بار پھر مولانا تنہا رہ جائے گے پی، ڈی ایم چالیس بابا چوروں کا ٹولہ کا ٹولہ ہے ،نورمحمد دمڑ

0 164

ہرنائی (ویب ڈیسک) بی اے پی کے مرکزی رہنماء صوبائی وزیر پی ایچ ای، واسا حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ لانگ مارچ اور دھرنا کی طرح ایک بار پھر مولانا تنہا رہ جائے گے پی، ڈی ایم چالیس بابا چوروں کا ٹولہ کا ٹولہ ہے پی، ڈی، ایم میں شریک جماعتوں کے آپس میں ایک دوسرے پر اعتماد نہیں ہے 11 اکتوبر کو ہونے والا جلسہ بھی آزادی مارچ اور اسلام آباد دھرنا جیسا عشر ہوگا قوم ان چوروں لیٹروں کا ساتھ نہیں دے رہے ہیں بلکہ قوم تو ان چوروں لیٹروں سے بیزار ہے پی ڈی ایم ہو یا ن لیگ وپیپلز پارٹی جتنا بھی احتجاج بھی کرے موجودہ حکومت اپنی آئینی مددت پوری کریگا

ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے بیان میں کیا صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ پی ڈی ایم کا پہلا اجلاس انتشار کا شکار رہا انہوں نے کہاکہ اسلام آباد میں دھرنا دینے اور آزادی مارچ کے دوران ن لیگ، پیپلز پارٹی نے مولانا فضل الرحمان کو تنہا چھوڑ دیا اور بیک ڈور اپنے قائدین کو بچانے کیلئے رابطوں میں مصروف عمل رہے تھے

انہوں نے کہاکہ آزادی مارچ اور اسلام آباد دھرنے کی طرح اس ایک بار پھر چالیس بابا چوروں کے ٹولے،پی ڈی ایم کو ناکامی کے سوا کچھ نہیں ملے گا انہوں نے کہاکہ پی، ڈی، ایم میں شامل جماعتیں صرف اور صرف اپنے قائدین کو ریلیف دلانے کیلئے حکومت پر دباؤ ڈال رہے ہیں لیکن حکومت انکی دباؤ میں نہیں آئیگی بلکہ چوروں، لیٹروں کے خلاف کارروائی جاری رکھنے اور قومی خزانہ لوٹنے والوں کو گرفتارکرکے ان سے قومی دولت لوٹنے کا حساب واپس لیا جائے گا،قوم کو سامنے ان چوروں لیٹروں کا چہرہ بے نقاب ہوچکا ہے اب قوم انکے جھوٹے نعروں میں ورغلانے والے نہیں ہے

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.