بلوچستان کی پائیدار ترقی معیاری تعلیم کے فروغ سے وابستہ ہے،سردار رند

0 139

بلوچستان کی پائیدار ترقی معیاری تعلیم کے فروغ سے وابستہ ہے،سردار رند

کوئٹہ(ویب ڈیسک )صوبائی وزیر ہائیر اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن بلوچستان سردار یار محمد رند سے منگل کے روز یہاں رکن بلوچستان اسمبلی میر زابد ریکی نے ملاقات کی اور اپنے حلقہ انتخاب واشک میں تعلیمی صورتحال سے متعلق تبادلہ خیال کیا اور درپیش مسائل سے آگاہ کیا سردار یار محمد رند نے کہا کہ بلوچستان کی پائیدار ترقی معیاری تعلیم کے فروغ سے وابستہ ہے

اور تعلیم کا محکمہ اس لئے قبول کیا کہ بلوچستان کے ہر بچے کو معیاری تعلیم کی سہولت اس کی دہلیز پر میسر آسکے تعلیم کے محکمہ کو صرف تنخواہیں دینے والا محکمہ نہیں بلکہ مستقل کے معماروں کی شعوری تعمیر کا ایک ایسا شعبہ بنائیں گے جو ڈگریاں بانٹنے کے بجائے معاشرے کے کارآمد افراد کی تشکیل کا ذریعہ ہوگا ہماری خواہش ہے کہ بلوچستان کے ایک مزدور کسان ہاری اور ریڑھی بان کے بیٹے کو بھی وہی معیاری تعلیم میسر ہو جو ایک صاحب حیثیت کے بیٹے و بیٹی

کو لارنس کالج، ایچی سن اور مہنگے نجی اداروں میں حاصل ہوتی ہے سرکاری سطح پر ایسے معیاری تعلیمی اداروں کا قیام یقینی بنائیں گے جو ایک غریب کے بیٹے کو بھی اعلی سول سروس اور ممتاز و اعلی معاشرتی مقام تک لے جائے سردار رند نے کہا کہ بلوچستان کے تمام علاقوں میں بلا امتیاز معیاری تعلیم کا فروغ ہماری ترجیح اور نصب العین ہے اور دستیاب وقت میں جس قدر ہوسکا عوام کو معیاری تعلیم کی سہولیات کی فراہمی کے لئے اقدامات کو بار آور بنانے کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے جس کے نمایاں اثرات اور نتائج عوام خود محسوس کریں گے ۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.