ہماری جماعت بلوچستان کے روشن مستقبل کی ضامن ہے،سعید احمد ہاشمی

0 178

ہماری جماعت بلوچستان کے روشن مستقبل کی ضامن ہے،سعید احمد ہاشمی

کوئٹہ(ویب ڈیسک )بلوچستان عوامی پارٹی کے بانی سینیٹر سعید احمد ہاشمی نے کہاہے کہ پارٹی کے قیام کا مقصد مثبت سوچ ترقی پسندانہ ویژن اور ایک بہترین منشور کے تحت عمل میں لایا گیا ہے پارٹی عہدیداران اور کارکنان ڈسپلن کی پاسداری کریںہماری جماعت بلوچستان کے روشن مستقبل کی ضامن ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا انہوں نے پارٹی کارکنوں کو ہدایت کی کہ وہ پارٹی ڈسپلن کی پاسداری کرتے ہوئے ہر اُس اقدام سے پرہیز کریں

جس سے بلوچستان عوامی پارٹی کی ساکھ کو نقصان پہنچے انہوں نے کہا کہ اس وقت پارٹی میں اندرونی معاملات چل رہے ہیں پارٹی عہدیداران اور کارکنان پارلیمانی ساتھیوں کے اندورنی معاملات کو سوشل میڈیا پر اچھالنے سے اجتناب کریں بلوچستان عوامی پارٹی کے تمام عہدیداران اور کارکنوں کے لیے اپنی پارٹی کا وقار اور ساکھ سب سے زیادہ اہم ہونا چاہیے۔ ہم سب کے لیے

یہ فرض اول ہے کہ ہم ایسی تمام ایکٹیویٹیز سے پرہیز کریں جو ہماری پارٹی ہمارے قائدین یا پارلیمانٹیرین کی ساکھ کو متاثر اور جگ ہسائی کا باعث بنے۔سعید احمدہاشمی نے مزید کہا کہ پارٹی عہدیدارن اور نظریاتی کارکن اپنے اندرونی معاملات و اختلافات آپس میں ہی حل کرنے کی سوچ کو فروغ دیں تاکہ کسی کو بھی بیرونی مداخلت کے مواقع فراہم نہ ہو ۔گھر کے معاملات گھر میں حل ہونا ہی باعٹ عزت اور بلوچستان عوامی پارٹی کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.