چور وزیراعظم اپنی کابینہ کے ممبران کےخلاف کیا احتساب کرے گا؟ حافظ حمد اللہ

1 171

کوئٹہ(نامہ نگار )پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات وجمعیت علماءاسلام کے مرکزی رہنماءمولانا حافظ حمد اللہ نے وزیراعظم عمران خان سے ان کی چور کابینہ تحلیل کرنے کامطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان کے قریبی لوگوں کی آف شور کمپنیوں میں نام آنا کوئی تعجب کی بات نہیں،تحریک انصاف کی جماعت میں چور ہیں تحریک انصاف

کی کابینہ میں چور ہے دراصل یہ حکومت ہی آف شور ہے کیا وزیر اعظم اپنے لوگوں کے خلاف سپریم کورٹ میں جائیں گے؟ چور وزیراعظم اپنی کابینہ کے ممبران کے خلاف کیا احتساب کرے گا؟ ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے پینڈورا پیپرز پر ردعمل دیتے ہوئے کیا۔ مولانا حافظ حمد اللہ نے وزیراعظم سے اپنی چور کابینہ کو تحلیل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم عمران

خان کے قریبی لوگوں کی آف شور کمپنیوں میں نام آنا کوئی تعجب کی بات نہیں ہے، تحریک انصاف کی جماعت میں چور ہیں تحریک انصاف کی کابینہ میں چور ہے دراصل یہ حکومت ہی آف شور ہے، اس حکومت کی جانب سے پاکستان میں کرپشن فری پاکستان اور احتساب کے نعرے کھوکھلے ہیں، حافظ حمداللہ نے کہاکہ کیا وزیر اعظم اپنے لوگوں کے خلاف سپریم کورٹ میں جائیں گے؟ چور وزیراعظم اپنی کابینہ کے ممبران کے خلاف کیا احتساب کرے گا؟ تمام اداروں کا سربراہ ہمارے وزیراعظم خود چور ہے، وقت ایسا چکا ہے کہ اس ناجائز اس چور حکومت کا خاتمہ ہونا چاہیے

You might also like
1 Comment
  1. […] پی ڈی ایم کل نا اہل اور نا جائز حکمرانوں کے خلاف فیصل آباد میں تاریخ ساز جلسہ کرے گی، حافظ حمد اللہ […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.