قوموں کی ترقی کا راز تعلیم سے وابستہ ہے،نصیب اللہ مری
کوہلو(ویب ڈیسک)صوبائی وزیر تعلیم میر نصیب اللہ مری نے کہا ہے کہ قوموں کی ترقی کا راز تعلیم سے وابستہ ہے تعلیم کے ذریعے معاشرے میں ترقی اور خوشحالی آتی ہے ایک پڑھے لکھے معاشرے کی تشکیل میں اساتذہ کا کردار کلیدی ہے صوبے میں موجودہ حکومت تعلیم کے فروغ اور اساتذہ کے مسائل حل کرنے کیلئے اہم اقدامات اٹھا چکی ہے جن کے ثمرات سے صوبے کے سکولوں میں اساتذہ اور طالب علموں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہوں گے صوبائی وزیر نے اساتذہ کے عالمی دن کی مناسبت سے مزید کہا کہ ہمارے معاشرے میں اساتذہ کا کردار اہمیت کا حامل ہے کیونکہ
ایک بہتر استاد ہی ایک بہتر خاندان اور معاشرہ تشکیل دے سکتا ہے اساتذہ ماں باپ کی جگہ ہوتے ہیں جو طالب علموں کے بہتر تربیت کرکے ان کا آنے والا مستقبل سنوارتے ہیں میں خود سرکاری سکول سے تعلیم حاصل کرکے آج صوبائی وزیر ہوں آج اس موقع پر اپنے تمام اساتذہ کرام کا مشکور ہوں جن کی بدولت آج اس مقام پر ہوں اور ان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں میری تمام اساتذہ کرام سے گزارش ہے کہ اپنے حاضریوں کو یقینی بنا کر اپنے سکولوں میں بچوں کی درس و تدریس میں پیش پیش ہوں کیونکہ ایک استاد کے سکول نہ جانے سے سینکڑوں بچوں کا مستقبل تاریک ہوگا ہم سب نے ذمہ داری کا مظاہرہ کرکے پڑھے لکھے معاشرے کی بہتر انداز میں نشوونما کرنا ہے خاص کر اساتذہ کے ہاتھوں میں پڑھے لکھے معاشرے کا مستقبل وابستہ ہے۔