ترجمان پاک فوج کا بیوٹمز یونیورسٹی کوئٹہ کا دورہ، طلبا سے ملکی سلامتی و دفاعی امور پر گفتگو

0 74

کوئٹہ (نمائندہ خصوصی) — پاک فوج کے ترجمان، لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز (بیوٹمز) کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے طلبا و طالبات اور فیکلٹی ممبران سے پیشہ ورانہ امور، قومی سلامتی، دہشت گردی کے خلاف جنگ، اور “معرکۂ حق” میں پاک فوج کی کامیابیوں پر تفصیلی گفتگو کی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاک فوج نہ صرف ملک کے دفاع بلکہ عوامی فلاح و بہبود اور بلوچستان میں پائیدار امن کے قیام کے لیے بھی ہمہ وقت سرگرم ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج نے بے مثال قربانیاں دی ہیں، جن کے نتیجے میں آج ملک میں امن و استحکام بحال ہوا ہے۔

سیشن کے دوران طلبا نے مختلف سوالات کیے جن کے تفصیلی اور تسلی بخش جوابات دیے گئے۔ طلبا و فیکلٹی نے اس نشست کو نہایت معلوماتی اور حوصلہ افزا قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے سیشنز نوجوان نسل میں قومی شعور اور اعتماد بڑھانے کا مؤثر ذریعہ ہیں۔

طلبا نے ”معرکۂ حق“ میں پاک فوج کی شاندار کارکردگی پر خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ اس سیشن سے ان کے اندر وطن کے دفاع کے حوالے سے نئی آگاہی اور عزم پیدا ہوا ہے۔

اختتام پر شرکا نے ڈی جی آئی ایس پی آر کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ پاک فوج مستقبل میں بھی بلوچستان کے نوجوانوں سے اس طرح کے رابطے برقرار رکھے گی تاکہ عوام اور فوج کے درمیان رشتہ مزید مضبوط ہو۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.