کوئٹہ میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 5.0 ریکارڈ

0 61

کوئٹہ: بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.0 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کا مرکز کوئٹہ سے 65 کلومیٹر مغرب میں تھا۔

زلزلے کے جھٹکوں کے بعد شہری گھبرا کر گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے۔ صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق ابتدائی اطلاعات کے مطابق کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں 4.3 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا تھا، جب کہ رواں ہفتے کے آغاز میں کراچی کے مختلف حصوں میں بھی 3.2 شدت کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔

ستمبر میں بھی خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں چترال، پشاور اور سوات میں 5.5 شدت کا زلزلہ آیا تھا، تاہم خوش قسمتی سے کسی بڑے نقصان کی اطلاع نہیں ملی تھی۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.