کورکی میں دہشتگردوں کا حملہ، 4 ہلاک، قبائلی مزاحمت میں ایک شخص شہید
بلوچستان کے علاقے کورکی میں فتنہ الہندوستان سے منسلک دہشتگردوں نے پُرامن شہریوں پر حملہ کیا۔ ڈان نیوز کے مطابق مقامی قبائل کے بارہا اصرار اور مطالبے کے باوجود دہشتگردوں نے علاقہ خالی کرنے سے انکار کر دیا۔
کلی آدم زئی کور کی خواتین نے قرآن کا واسطہ دے کر دہشتگردوں کو جانے کے لیے کہا، تاہم انہوں نے انکار کرتے ہوئے مقامی خواتین کو مسلسل ہراساں کیا۔
دہشتگردوں کے بڑھتے ہوئے مظالم کے خلاف قبائل نے اپنے دفاع کا فیصلہ کیا، جس کے نتیجے میں شدید جھڑپ ہوئی۔ جھڑپ کے دوران 4 دہشتگرد ہلاک جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔
مقامی قبائل کی جانب سے بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے ایک شخص شہید اور 2 زخمی ہوئے۔ علاقے میں صورتحال کشیدہ مگر قابو میں بتائی جارہی ہے۔