نوواک جوکووچ سے ٹینس کی حکمرانی چھن گئی

0 182

پیرس:  نوواک جوکووچ نے پیرس ماسٹرز کا ٹائٹل تو جیت لیا۔ تاہم اسپینش اسٹاررافیل نڈال نے جوکووچ سے ٹینس کی حکمرانی چھین لی۔تفصیلات کے مطابق نوواک جوکووچ نے پیرس ماسٹرز کا ٹائٹل اپنے نام تو کرلیا تاہم ان سے ٹینس کی حکمران چھن گئی، نڈال ٹینس رینکنگ میں ایک بارپھر نمبرون کھلاڑی بن گئے۔سربیا کے نوواک جوکووچ نے ستترواں اے ٹی پی ٹائٹل اپنے نام کرلیا، جوکووچ نے پیرس ماسٹرز کے فائنل میں کینیڈا کے ڈینس کو اسٹریٹ سیٹ میں زیر کیا۔سرب کھلاڑی کی جیت کا اسکور چھ تین، چھ چار رہا۔ ڈبلیوٹی اے فائنلز میں عالمی نمبر ایک ایشلے بارٹی نے ایلینا سویٹولینا کو شکست دے دی۔ایشلے بارٹی نے ڈبلیو ٹی اے ٹائٹل کے ساتھ ٹینس کی تاریخ کا سب سے بڑا پرائز بھی جیت لیا، آسٹریلوی ٹینس اسٹار کو تین اعشاریہ چار دو ملین پاونڈ کی انعامی رقم دی گئی۔نڈال ٹینس رینکنگ میں ایک بار پھر نمبرون کھلاڑی بن گئے، نڈال نے کیریئر میں آٹھویں بار عالمی نمبر ایک بننے کا اعزاز اپنے نام کیا ہے۔خیال رہے کہ نڈال پیرس ماسٹرز کے سیمی فائنل سے انجری کے باعث باہر ہوگئے تھے، اے ٹی پی کی نئی رینکنگ کے مطابق جوکووچ نمبر دو اور راجر فیڈرر نمبر تین پر موجود ہیں۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.