پشین کے علاقے یارو کے قریب مسافر بس کو حادثہ ، خواتین اور بچوں سمیت15افراد زخمی

0 178

پشین: پشین کے علاقے یارو کے قریب مسافر بس کو حادثہ ، خواتین اور بچوں سمیت15افراد زخمی ہوگئے جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔ اطلاعات کے مطابق یارو کے قریب مسافر بس موٹرسائیکل سوار کو بچانے کے دوران حادثے کا شکار ہوگیا جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 15افراد زخمی ہوگئے ہیں زخمیوں میں عبدوالواسع ، محمد خان ، نصیب اللہ ، ملہم خان ، جہانگیر خان ، پوپک ، حاجی سید محمد ، عبدالقادر ، سید بی بی ، حسن بی بی ، راحیلہ ، زلیخا ، کالو خان ، نصیب اللہ اور محمد سعید شامل ہیں جنہیں سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے جہاں جہانگیر ان کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ۔ اس سلسلے میں تحقیقات کی جارہی ہے ۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.