ملک میں سونا مزید مہنگا ہوگیا
ملک میں سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور آج بھی ایک ہزار روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
(ویب ڈیسک)
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قدر میں آج 1000 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 1 لاکھ 14 ہزار 600 روپے ہوگئی ہے۔
کراچی: دس گرام سونے کی قدر 857 روپے اضافے سے 98 ہزار 251 روپے ہے۔ عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قدر 27 ڈالر اضافے سے 1918 ڈالر فی اونس ہے۔
[…] ایک تولہ سونا 3350 روپے سستا ہوگیا،ایک تولہ سونا 1 لاکھ 77 ہزار 300 روپے کا ہوگیا،گزشتہ روز ایک تولہ سونے کی قیمت 1 لاکھ 80 ہزار 650 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی،10 گرام سونا 2872 روپے کمی کے بعد 1 لاکھ 52 ہزار 6 روپے کا ہوگیا ،ایک تولہ چاندی کی قیمت 2100 روپے کی بلند سطح پر برقرار ہے۔ […]