قومی اسمبلی، اپوزیشن کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کےخلاف اپوزیشن نے پلے کارڈ اٹھا کر شدید احتجاج ، شیم شیم کے نعرے

0 162

قومی اسمبلی، اپوزیشن کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کےخلاف اپوزیشن نے پلے کارڈ اٹھا کر شدید احتجاج ، شیم شیم کے نعرے

اسلام آباد (ویب ڈیسک) اپوزیشن نے قومی اسمبلی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کےخلاف اپوزیشن نے پلے کارڈ اٹھا کر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہاہے کہ ہم سب نے عوام سے ووٹ لئے ہیں ،جواب بھی دینا ہے ورنہ عوام ہم سب کا گریبان پکڑیں گے ،مہنگائی پر پارلیمان میں بحث کرائی جائے ،کالعدم تنظیم سے ہونے والا معاہدہ ایوان میں لایا جائے ،چینی بجلی آٹے پر

انکوائری رپورٹس پیش کی جائیں جبکہ اپوزیشن کی نشاندہی پر حکومت کورم پورا کرنے میں ناکام رہی ۔ جمعہ کو قومی اسمبلی کا اجلاس تقریباً 45منٹ تاخیر سے ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کی صدارت میں ہوا۔ابتدا میں وفاقی وزیر قانون ڈاکٹر فروغ نسیم نے پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کے اجلاس کےلئے قومی اسمبلی ایوان کو بطور کمیٹی آف دی ہول آٹھ نومبر کو استعمال کرنے کی تحریک پیش کی جو منظور کرلی گئی۔اجلاس کے دور ان اپوزیشن اراکین نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف پلے کارڈ اٹھا کر احتجاج کرتے ہوئے شیم شیم کے نعرے لگائے ۔نکتہ اعتراض پر مسلم لیگ (ن) کے خواجہ محمد آصف نے کہاکہ رات کے اندھیرے میں پیٹرول کا بم گرایا گیا،

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.