اس مہنگا حکومت کے مہنگا فیصلے ان کے گلے پڑ جائیں گے،مولانامفتی حبیب اللہ شبوزئی

0 125

جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ حنظلہ یونٹ2 بروری روڈ کے سرپرست اعلی رکن ضلعی مجلس شوری مولانامفتی حبیب اللہ شبوزئی جنرل سیکرٹری حافظ زبیح اللہ حاجی صلاح الدین ودیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا 18 نومبر ہاکی گراونڈ کوئٹہ میں جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے زیر اہتمام عظیم الشان علماء کنونشن سنگ میل ثابت ہوگا انہوں نے کہا کہ اس مہنگا حکومت کے مہنگا فیصلے ان کے گلے پڑ جائیں گے اورقوم وقت آنے پر اس سے حساب لیں گے اور اس مہنگا حکومت میں شریک چوروں کا احتساب کریں گے انہوں نے کہا قوم خواب غفلت سے اٹھو اور اس ناروا حکومت کے خاتمے اور گھر بھیجنے تک قائد ملت اسلامیہ حضرت مولانا

فضل الرحمن صاحب کا ساتھ دے انہوں نے کہا تمام جماعتی ذمہ داران اور عوام الناس علماء کنونشن کے لئے بھر تیاری کرے اورقائد ملت اسلامیہ حضرت مولانا فضل الرحمن صاحب کی بیان سننے کے لئے آئمہ اورخطباء ضرور شرکت کرے انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام کے ہرزمہ دار کی ذمہ داری بنتی ہے کہ جمعیت علماء اسلام کا پیغام گھر گھر تک پہنچائے اور تمام اراکین مجلس عاملہ اپنے یونٹ میں جمعیت علماء اسلام کے مضبوط قوت بنانے اور بھتری اورآگے لے جانے

کے لئے اپنے صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں انہوں نے کہا جمعیت علماء اسلام امت مسلمہ کے لئے مضبوط چھتری کے مانند ہیں جمعیت علماء اسلام نےروز اول سے پاکستان کی اور پاکستان میں مظلوم عوام کی حقوق کی تحفظ اور اسلامی نظام اور اسلامی اقدار اور بقا کے لئے ہرمحاز پر قربانیاں دی ہیں
انہوں نے موجودہ حکومت کا تزکرہ کرتے ہوئے کہا زندگی کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد ناروامہنگائی کے پریشانی تنگدستی اور بے روزگاری کی زندگی بسر کررہے ہیں جمعیت علماء اسلام نے اس طرح کے ملک اور اسلام دشمن حکمران کے ہرمحاظ پرڈٹ کرمقابلہ کیاہے اور آخر دم تک مقابلہ کرتے رہینگے اورجمعیت علماء اسلام مظلوم عوام کے ساتھ ان کی حقوق کی حصول کے لئے شانہ بشانہ کھڑے رہینگے

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.