کانگو سے متاثرہ ڈاکٹرز اور طبی عملے کو ائیر ایمبولینسز کے ذریعے کراچی روانہ کر دیا گیا ہے،امیر محمد خان جوگیزئی

0 139

نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر امیر محمد خان جوگیزئی کا پیشہ ورانہ فرائض کی ادائیگی کے دوران کانگو وائرس سے شہید ہونے والے ڈاکٹر شکراللہ جان کے خاندان سے اظہار تعزیت و افسوس کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر شکر اللہ محکمہ صحت کے سئنیر اور باصلاحیت آفیسر تھے ان کی شہادت سے محکمہ صحت بلوچستان ایک قابل اور دیانت دار ساتھی سے محروم ہوگیا انہوں نے کہا کہ متاثرہ ڈاکٹرز اور طبی عملے کو ائیر ایمبولینس اور ایمبولینسز کے ذریعے بہتر علاج و معالجے کے لیے کراچی روانہ کر دیا گیا ہے اور طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے سندھ گورنمنٹ اور آغا خان ہسپتال کراچی کی انتظامیہ سے مسلسل رابطے میں ہیں جبکہ وزیر صحت سندھ ڈاکٹر سعاد خالد نیاز کا وزیرصحت بلوچستان ڈاکٹر امیر محمد خان جوگیزئی کو کانگو وائرس سے متاثرہ ڈاکٹرز اور پیرا میڈکس اسٹاف کے حوالے سے بہتر علاج معالجے اور طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے سندھ گورنمنٹ کی بھر پور تعاون کی یقین دہانی دلائی نگران صوبائی وزیرصحت کا کانگو وائرس سے متاثرہ و دیگر ڈاکٹرز اور پیرا میڈکس اسٹاف کی جلد صحت یابی کے لئے دعائیں اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.