امپائر کے فیصلے پر اعتراض کرنے پر سنٹرل پنجاب کے کرکٹر ظفر گوہر پر جرمانہ عائد کر دیا گیا

0 28

لاہور: امپائر کے فیصلے پر اعتراض کرنے پر سنٹرل پنجاب کے کرکٹر ظفر گوہر پر جرمانہ عائد کر دیا گیا ۔پی سی بی کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ظفر گوہر پر میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ عائد کردیا گیا،سنٹرل پنجاب کے کرکٹر کو لیول 1 جرم کا مرتکب پایا گیا،آن فیلڈ امپائرز آلِ حیدر اور راشد ریاض نے ظفر گوہر کو پی سی بی کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل 2.8 کی خلاف ورزی کرنے پر چارج کیا،ظفر گوہر کی جانب سے اعتراف جرم کرنے پر میچ ریفری محمد انیس نے کرکٹر پر جرمانہ عائد کردیا،سنٹرل پنجاب اور سدرن پنجاب کے درمیان قائد اعظم ٹرافی فرسٹ الیون ٹورنامنٹ کے دسویں رانڈ کا میچ اسٹیٹ بینک اسٹیڈیم کراچی میں جاری ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.