گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے کہا کہ کھلاڑیوں کو ایو ارڈ سے نوازنا ہی ان کی کارکردگی ،صلا حیت اور خدمت کا بجا طور پر اعتراف کرنا ہے
کوئٹہ 05دسمبر :۔گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے کہا کہ کھلاڑیوں کو ایو ارڈ سے نوازنا ہی ان کی کارکردگی ،صلا حیت اور خدمت کا بجا طور پر اعتراف کرنا ہے ایوارڈ کی تقسیم میں اعلیٰ معیار اور شفافیت کو یقینی بنانے سے متعلقہ اداروں اور ایسو سی ایشنز پر عوام کااعتماد بڑھانے کے ساتھ قومی یکجہتی کو فروغ ملے گا ۔انہوں نے کہاکہ کھیلوں کے فروغ کے حوالے سے کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ متعلقہ اداروں اور ایسو سی ایشنز بھی خراج عقیدت کے مستحق ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے 17ویں بلوچستان سپورٹس ایوارڈ 2019ء کے حوالے سے منعقدہ تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر صوبائی وزیر انجینئر زمرک خان اچکزئی ر کن صوبائی اسمبلی قادر نائل ،بابا ئے سپورٹس عطاء محمد کاکڑ ،ڈی جی سپورٹس سمیت کھیل کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں اور اتھلیٹس کی ایک بڑی تعداد بھی موجودتھی ۔اس موقع پر گورنر بلوچستان نے کہاکہ اس شاندار تقریب میں شرکت کی وجہ سے مجھے سنیئر کھلا ڑیوں اور قومی سطح پر اپنا مقام بنانے والے موجودہ کھلاڑیوں سے ملنے کاموقع مل کر حقیقی خو شی ہوئی ۔انہوں نے کہا کہ صوبے میں کھیل کے فروغ اورکھلاڑیوںکو درپیش مسائل ومشکلات کے حوالے سے اپنے ممکن تعاون کی یقین دھانی کرائی ۔تقریب کے اختتام پر گورنر بلوچستان قومی اور بین الاقومی سطح پر اپنے ملک اور صوبے کے نام روشن کھلا ڑیوں اور متظمین میں انعامات اور شیلڈ زتقسیم کئے۔