اپوزیشن سپریم کورٹ جا کر کہتی ہے پارلیمان کو عزت دو،فرخ حبیب

1 204

اسلام آباد:  پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے رہنما فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ اپوزیشن ہر معاملے کو سپریم کورٹ لے جاتی ہے اور پھر کہتی ہے کہ پارلیمان کو عزت دو جمعرات کونجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کا معاملہ پارلیمان میں طے ہو جائے گا اپوزیشن بلاوجہ اسے سپریم کورٹ لے گئی۔فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ الیکشن کمشنر کی تقرری اپوزیشن اور حکومت دونوں کی ذمہ داری ہے اس معاملے پر صرف حکومت کو تنقید کا نشانہ نہیں بنانا چاہیے۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ نئے الیکشن کمشنر کے تقرر کے لیے حکومت اور اپوزیشن دونوں کی طرف سے نام تجویز کر دیے گئے ہیں اور اب یہ معاملہ کمیٹی میں بھی چلا گیا ہے جو اسے احسن انداز میں حل کر لے گی۔ اگر معاملہ کمیٹی میں بھی طے نہ پایا تو کیا ہو گا، ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے سالہا سال اقتدار میں رہنے کے باوجود بھی یہ قانونی سقم دور نہیں کیا، آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے معاملے پر ان کا کہنا تھا کہ جب سے عدالت کا فیصلہ آیا ہے مسلم لیگ ن کے دل میں لڈو پھوٹ رہے ہیں۔

You might also like
1 Comment
  1. […] (ن )لیگ کے اسحاق ڈار معیشت میں بارودی سرنگیں بچھا 15دنوں کے فارن ریزو چھوڑ کر گئے ،فرخ حبیب […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.