وزیر برائے اقتصادی امور حماد اظہر کی اسلامک ڈویلپمنٹ بینک کے صدر سے ملاقات، اسلام آباد میں علاقائی مرکز اور گیٹ وے دفتر قائم کرنے کی دعوت

1 160

جدہ: وزیر برائے اقتصادی امور حماد اظہر کی اسلامک ڈویلپمنٹ بینک کو اسلام آباد میں علاقائی مرکز اور گیٹ وے دفتر قائم کرنے کی دعوت، آئی ڈی بی کے سربراہ نے پاکستان کی تجاویز کا خیر مقدم کرتے ہوئے پاکستان کی معاشی پالیسیوں پر اطمینان کا اظہار کر دیا تفصیلات کے مطابق وزیر برائے اقتصادی امور حماد اظہر نے جمعرات کو جدہ میں اسلامک ڈویلپمنٹ بینک صدر ڈاکٹر بندر الحجر سے ملاقات کی ملاقات کے دوران پاکستان کی اقتصادی صورتحال پر گفتگو کی گئی اس موقع پر وزیر برائے اقتصادی نے آئی ڈی بی بینک کو اسلام آباد میں علاقائی مرکز اور گیٹ وے دفتر قائم کرنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ اسلامی ترقیاتی بینک پاکستان میں بینک کا پورٹ فولیو بنانے،کنٹری سپورٹ پروگرام میں پاکستان کو شامل کرنے اور بجٹ سپورٹ پروگرام کی بحالی کی تجویز دی وفاقی وزیر نے معاشی منصوبوں میں مالی اعانت پر آئی ڈی بی کے کردار کو سراہا ناس موقع پر اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر ڈاکٹر بندر الحجر نے کہا کہ آئی ڈی بی پاکستان کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ انہوں نے پاکستان کی تجاویز کا خیر مقدم کرتے ہوئے پاکستان کی معاشی پالیسیوں پر اطمینان کا اظہار بھی کیا،ڈاکٹر بندر الحجر کا کہنا تھا کہ پاکستان کو کنٹری سپورٹ پروگرام میں شامل کر لیا گیا ہے،وفاقی وزیر نے کنٹری سپورٹ پروگرام میں پاکستان کو شامل کرنے اور بجٹ سپورٹ پروگرام کی بحالی کی بھی تجویز دی۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ سپورٹ پروگرام سے زر مبادلہ ذخائر کو تقویت ملے گی۔واضح رہے کہ وفاقی وزیر حماد اظہر عالمی اسلامی تجارتی مالیاتی کارپوریشن سیمینار کے لیے جدہ میں موجود ہیں۔

You might also like
1 Comment
  1. […] آباد (ویب ڈیسک)وزیر برائے توانائی حماداظہر نے کہاہے کہ پالیسی اجراء کے بعد […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.