لاہور جلسہ پی ڈی ایم کے ملک دشمن بیانیے کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا،فیاض الحسن چوہان

1 1

لاہور(ویب ڈیسک)صوبائی وزیرفیاض الحسن چوہان نے کہاہے کہ لاہور جلسہ پی ڈی ایم کے ملک دشمن بیانیے کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا۔وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان کاکہنا ہے کہ پی ڈی ایم کو ابتک چاروں صوبوں سے ہزیمت کے سوا کچھ نہیں ملا،زندہ دلان لاہور سے بھی مکس اچار پارٹی کو سوائے خجالت کے کوئی امید نہیں رکھنی چاہئے ،

ان کاکہناتھاکہ مینار پاکستان پر عوام نے عمران خان کو وزیراعظم چن لیاتھا،پنجاب کا دل لاہور ملک دشمن بیانیے اور کرپشن کے ساتھ نہیں دھڑک سکتا۔فیاض الحسن چوہان نے کہاکہ پی ڈی ایم کہیں کااینٹ کہیں کا روڑا،بھان متی کاکنبہ جوڑا کی عملی تصویر ہے،یہاں پاکستان ڈیمولیشنگ موومنٹ کا پھیکا چورن نہیں بکنے والا۔

You might also like
1 Comment
  1. […] ٹائون( ویب ڈیسک) وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے ڈسٹرکٹ جیل ملتان میں قتل کے مقدمے میں قید ملزم کا […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.