حکومت کیخلاف اعلان جنگ ، دھڑن تختے تک تحریک جاری رہیگی ، مولانا فضل الرحمان

0 1

لکی مروت(ویب ڈیسک)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی تحریک اس وقت تک جاری رہے گی ، جب تک موجودہ حکومت کا دھڑن تختہ نہیں ہو جاتا ، جس کیلئے اب ہم لاہور جائیں گے اور کوئی ہمیں روک نہیں سکتا۔ تفصیلات کے مطابق صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر لکی مروت میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے موجودہ حکومت کے خلاف اعلان جنگ کیا ہے ، کوئی بھی ہمیں روک نہیں سکتا ، پاکستان کی پوری تاریخ میں ایسا نا اہل حکمران نہیں آیا، جتنا اس وقت مسلط ہے ، حکمران سیاسی کارکنوں کو گرفتار کرکے بدمعاشوں کے ساتھ جیل میں بند کر رہے ہیں لیکن ہماری تحریک اس وقت تک جاری رہے گی جب تک اس حکومت کا دھڑن تختہ نہیں ہو جاتا

کیوں کہ ان لوگوں نے ملک کی معیشت مکمل تباہ کردی ہے۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ امت مسلمہ اس وقت یتیم ہے کیوں کہ اسرائیل کو بالادستی دلائی جا رہی ہے جب کہ ہمارے نااہل حکمرانوں نے بھارت کو خطے میں بالادستی دلا دی ہے ، موجودہ حکمرانوں نے کشمیر پر بھارت کے قبضے کو قانونی شکل دے دی ہے ، جب تک عالم اسلام پر موجودہ حکمرانوں کی طرح لوگ مسلط ہیں ہم عالم کفر کیلئے آسان شکار ہیں۔ ادھر پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے ملتان کے جلسہ کے بعد حکومت کو مزید ٹف ٹائم دینے کے لیے لاہور میں اعلان کردہ جلسہ کے لیے کام شروع کردیا ،

پی ڈی ایم کا اہم سربراہی اجلاس 8 دسمبر کو اسلام آباد میں بلالیا ، مولانا فضل الرحمان کہتے ہیں کہ ہماری نظریں اب لاہور کے جلسے پر ہوں گی ، حکومت کے ساتھ کسی قسم کے مذاکرات کرنے کو تیار نہیں ہیں ، مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہماری نظریں اب لاہور کے جلسے پر ہوں گی ، جس کے لیے 8 دسمبر کو اسلام آباد میں پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس ہوگا ، آئندہ کی حکمت عملی پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں طے ہوں گی ، اجلاس میں تمام زمینی حقائق پر غور کیا جائے گا ، ہم اپنے شیڈول کے مطابق آگے بڑھ رہے ہیں۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.