عمران خان چرس بس اس وقت پیتا ہے جس دن اسے ہیروئن نہیں ملتی:رانا ثنا اللہ

0 1

فیصل آباد(ویب ڈیسک)فیصل آباد میں مسلم لیگ ن کے ورکرز کنونشن سے خطاب کے دوران مسلم لیگ ن کے سینئیر رہنما رانا ثنا اللہ نے وزیراعظم عمران خان کے لیے غیر مہذب زبان استعمال کی۔ تفصیلات کے مطابق ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ویسے بندہ بڑے کمال کا ہے، صرف فضول گفتگو کبھی کبھی کرتا ہے۔یہ فضول گفتگو اس وقت کرتا ہے جب اس نے چرس پی ہوتی ہے۔ اور یہ چرس روز روز نہیں پیتا، عمران خان چرس بس اس وقت پیتا ہے

جب اسے ہیروئن نہیں ملتی۔ اور ہیروئن صرف اس دن پیتا ہے جس دن اسے کوکین نہیں ملتی۔ رانا ثنا اللہ کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جسے خاصی تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ اس ویڈیو کو آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:خیال رہے کہ گذشتہ روز مسلم لیگ ن نے فیصل آباد میں ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا۔ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق صو بائی وزیر قانون را نا ثنا اللہ خان نے کہا کہ میاں نواز شریف لندن میں علاج کی غرض سے رکے ہوئے ہیں

ان کو صحت یابی کے بعد واپسی کے لیے کسی کی مشاورت کی ضرورت نہیں ۔ مسلم لیگ ن کی طرف سے کریسنٹ گرانڈ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہو ئے مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ نے مزید کہا کہ اگر حکومت نے لاہور جلسے میں رکاوٹیں کھڑی کیں تو ملتان جلسے کی طرز پر جلسہ پھیل جائے گا اور جگہ جگہ جلسے ہوں گے ، 8 دسمبر کو پی ڈی ایم قیادت کا اجلاس ہے جس میں فیصلہ کیا جائے گاکہ شہر شہر احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں، لانگ مارچ کیا جائے یا پھر استعفے دیئے جائیں تاہم جو بھی فیصلہ ہوگا 13 دسمبر کو اس کا اعلان ہوگا۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.