شاہ محمود قریشی کی وزیر اعظم سیٹیزن پورٹل کے دو سال مکمل ہونے پر مبارکباد

0 2

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے وزیر اعظم سیٹیزن پورٹل کے دو سال مکمل ہونے پر مبارکباد کرتے ہوئے کہاہے کہ یہ وہ تبدیلی ہے جس کا وعدہ وزیر اعظم عمران خان اور تحریک انصاف نے قوم کے ساتھ کیا تھا ۔ ہفتہ کو اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان نے عوام الناس کو انصاف کی فراہمی ان کی دہلیز پر مہیا کرنے کا وعدہ وزیر اعظم سیٹیزن پورٹل کے ذریعے پورا کیا ۔مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ یہ وہ تبدیلی ہے جس کا وعدہ وزیر اعظم عمران خان اور تحریک انصاف نے قوم کے ساتھ کیا تھا ۔وزیر خارجہ کی وزیر اعظم سیٹیزن پورٹل کے دو سال مکمل ہونے پر وزیر اعظم عمران خان کو مبارکباد دی اور کہا کہ مجھے خوشی ہے

کہ وزارت خارجہ نے وزیر اعظم سیٹیزن پورٹل پر موصول ہونے والی شکایات کے بروقت ازالے میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔انہوںنے کہاکہ کرونا عالمی وبائی چیلنج کے دوران ہم نے دنیا بھر میں مقیم پاکستانیوں کی معاونت کیلئے 24/7 بنیادوں پر کرایسز سینٹر قائم کیا ۔مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ ہم نے وطن واپسی کے منتظر لاکھوں تارکین وطن کو واپس لانے میں معاونت کی ۔ انہوںنے کہاکہ دنیا بھر میں ہمارے سفرا نے، محدود معاشی وسائل کے باوجود، دل کھول کر پاکستانی کمیونٹی کی معاونت کی ۔

انہوںنے کہاکہ پاکستانی کمیونٹی نے سوشل میڈیا پر ویڈیو پیغامات کے ذریعے پاکستانی سفارت خانوں کے کردار کی تعریف کی اور ان کی کارکردگی کو سراہا ۔ انہوںنے کہاکہ وزارت خارجہ کے افسران نے ایک دفعہ پھر ثابت کیا ہے کہ لگن سچی ہو اور خدمت_ خلق نصب العین ہو تو کامیابی ضرور حاصل ہوتی ہے ۔مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ میں اس کامیابی پر سیکرٹری خارجہ سہیل محمود اور وزارت خارجہ کی پوری ٹیم کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.