ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز سے باہر ہونے پر سرفراز دلبرداشتہ

1 217

ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز سے باہر ہونے پر سرفراز دلبرداشتہ

کراچی(ویب ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں قومی اسکواڈ سے ڈراپ ہونے پر دلبرداشتہ ہوگئے۔خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نےگذشتہ دنوں ویسٹ انڈیز کےساتھ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کیا تھا،

دونوں سیریز کے لیے سرفراز احمد کا نام شامل نہیں۔سرفراز احمد نے ٹوئٹر پر ایک شعر پوسٹ کرتے ہوئے اس فیصلے پر اپنے جذبات کا اظہارکیا تاہم بعد میں انہوں نے ٹوئٹ ڈیلیٹ کردی۔خیال رہے کہ سرفراز احمد نے آخری مرتبہ بنگلادیش کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں قومی ٹیم کی نمائندگی کی تھی جس میں وہ 12گیندوں پر صرف 6 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوگئے تھے۔

You might also like
1 Comment
  1. […] ڈیسک) ویسٹ انڈیز کا دورہ پاکستان جاری رہنا مشکل نظر آنے لگا، وکٹ کیپر و […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.