عوام کی خدمت اولین ترجیح ہے ، وفاقی وزیر مملکت برائے توانائی ہاشم نوتیزئی

0 189

خاران(نصیب ریکی)وفاقی وزیر مملکت برائے توانائی حاجی میر محمد ہاشم نوتیزئی نے کہا کہ عوام کی خدمت اولین ترجیح ہے تمام ڈویژنل اور ضلعی آفیسران عوام کی خدمت میں دن رات ایک کردیں، وفاقی حکومت پسماندہ علاقوں میں ترقیاتی منصوبوں کے ذریعے سے لوگوں کی معیار زندگی بلند رکھنا چاہتی ہے، رخشان ڈویڑن میں پائیدار امن ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اور عوام کو ریلیف پہنچانا میرا اولین ترجیح ہے ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر مملکت برائے توانائی حاجی میر محمد ہاشم نوتیزئی نے کمشنر رخشان ڈویڑن طارق الرحمٰن بلوچ کے ہمراہ کمشنر آفس خاران میں رخشان ڈویڑن کے ڈویڑنل اور ضلعی آفیسران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت بلوچستان کے دور دراز علاقوں میں بجلی اور ترقیاتی منصوبوں کی فراہمی سمیت عوام کی ترقی و خوشحالی کے حوالے سے مختلف شعبوں پر توجہ دے رہی ہے وفاقی وزیر مملکت نے کہا کہ رخشان ڈویڑن کے تمام اضلاع میں پائیدار امن اور اجتماعی ترقیاتی منصوبوں کی معیار کے ساتھ بروقت تکمیل اور عوام کی خدمت اولین ترجیح ہے اس سلسلے میں تمام ڈویڑنل اور ضلعی آفیسران مکمل محنت اور لگن سے عوامی مسائل کے حل میں اپنا کردار ادا کریں، وفاقی وزیر مملکت نے کہا کہ عوام کی خدمت کو اپنا فرض سمجھتے ہیں عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے، کمشنر رخشان طارق الرحمٰن بلوچ نے وفاقی وزیر مملکت کو یقین دلایا کہ انشائ اللہ رخشان ڈویڑن میں تمام زیر تعمیر ترقیاتی منصوبوں کو معیاری بنانے کے لیے مکمل مانیٹرنگ کیا جائے تعلیم صحت اور دیگر شعبوں کو مزید فعال بنایا جائے گا، اور پورے رخشان ڈویڑن میں پائیدار امن کے قیام کے لیے انتظامیہ لیویز اور پولیس فورس کو مکمل الرٹ کردیا گیا ہے میٹنگ میں مختلف محکموں کے ڈویڑنل اور ضلعی آفیسران نے اپنے محکموں کی کارکردگی اور جملہ مسائل سے وفاقی وزیر مملکت اور کمشنر رخشان کو آگاہ کیا وفاقی وزیر مملکت برائے توانائی حاجی میر محمد ہاشم نوتیزئی تمام آفیسران کو یقین دلایا کہ ان کے کیسکو سے متعلق مسائل کو خود حل کرینگے، اور باقی جملہ مسائل کے حل کے لئے متعلقہ محکموں کے اعلیٰ حکام سے میٹنگ کرونگا، اجلاس میں وفاقی وزیر مملکت کے فوکل پرسن سابق تحصیل ناظم خاران حاجی میر محمد جمعہ کبدانی ، ایڈیشنل کمشنر رخشان بادل دشتی سمیت دیگر ڈویڑنل و ضلعی آفیسران شریک رہے ۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.