ہزارہ قوم کے سبزی فروشوں کو ہزارگنجی جانے سے بلاجواز روکنا قابل مذمت ہے ، کاشف حیدری

0 300

کوئٹہ (پ ر) سماجی رہنما کاشف حیدری نے کہا ہے کہ ہزارہ قوم سے تعلق رکھنے والے سبزی فروشوں کو ہزارگنجی جانے سے بلاجواز روکنا قابل مذمت، صوبائی حکومت اور سیکیورٹی ادارے عوام کو تحفظ دینے کے بجائے غریب عوام کیلئے رکاوٹ بن رہی ہے، گزشتہ روز وائرل ہونیوالی ویڈیو میں سیکیورٹی اہلکاروں کیجانب ہزارہ قوم کے سبزی فروشوں کو ہزارگنجی جانے سے روکتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہیں حکومت اور قانون نافذ کرنیوالے ادارے غریب سبزی فروشوں کو ہزارگنجی جانے کیلئے روزانہ کی بنیاد پر سیکیورٹی فراہم کریں، یہ بات انہوں نے گزشتہ روز اپنے جاری کردہ بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ ہزارہ ٹاون اور گردنواح میں سبزی کا کاروبار کرنے والے غریب سبزی فروش، روزانہ سبزی و دیگر اشیاء کی خریداری کیلئے ہزارگنجی میں واقع سبزی مارکیٹ کا رخ کرتے ہے، گزشتہ روز سوشل میڈیا پر سبزی فروشوں کی ویڈیو وائرل ہوئی، جس میں سیکیورٹی اہلکاروں کیجانب سے انہیں ہزارگنجی جانے سے روکتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہیں، انہوں نے کہا کہ ہزارہ قوم کی غریب سبزی فروشوں کو بائی پاس روڈ پر گھنٹوں روکنے، سبزی لانے میں رکاوٹ اور سیکیورٹی اداروں کی جانب سے تنگ کرنے کی شدید مذمت کرتے ہیں، گزشتہ روز وائرل ہونیوالی ویڈیو میں سیکیورٹی اہلکاروں کی غریب سبزی فروشوں پر بدمعاشی بھی واضح دیکھی جاسکتی ہے جو کہ کسی صورت قابل برداشت نہیں، صوبائی حکومت اور قانون نافذ کرنیوالے ادارے سیکیورٹی فراہم کرنے کے بجائے ہزارہ قوم کی غریب سبزی فروشوں کے راہ میں رکاوٹ کھڑی کررہے ہیں، واضح رہے کہ اس ظلم و نا انصافی پر کسی صورت خاموش نہیں رہینگے، اور ہر فورم پر اپنا احتجاج ریکارڈ کروائنگے۔ انہوں نے صوبائی حکومت، پولیس و دیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ غریب سبزی فروشوں کو ہزارگنجی جانے کیلئے روزانہ کی بنیاد پر سیکیورٹی فراہم کریں۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.