ڈالر سستاہوگیا
ڈالر سستاہوگیا
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر تیز دیکھی گئی ہے،100 انڈیکس 53 پوائنٹس اضافے سے 62546 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں کمی ہوئی ہے، انٹربینک میں ڈالر 53 پیسے سستا ہوکر 284 روپے پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔گذشتہ روز بھی انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں مزید کمی ہوئی تھی، انٹربینک میں ڈالر 44 پیسے سستا ہوگیا تھا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں استحکام ہے،اوپن مارکیٹ میں ڈالر 285 روپے 50 پیسے پر برقرار ہے۔گذشتہ روز سٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 284 روپے 53 پیسے پر بند ہوا۔
سولہ نومبر سے اب تک ڈالر 3 روپے 85 پیسے سستا ہو چکا ہے، 16 نومبر کو ڈالر 288 روپے 10 پیسے پر تھا۔ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 25 پیسے سستا ہو گیا ہے، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 285 روپے 75 پیسے کا ہوگیا تھا۔گذشتہ روز یورو 1 روپے کمی سے 310 روپے کا ہوا تھا، برطانوی پاو?نڈ 360 روپے پر مستحکم ہے، اماراتی درہم 78 روپے 20 پیسے پر برقرار ہے جبکہ سعودی ریال 76 روپے 20 پیسے پر مستحکم ہے۔پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہفتے کے پہلے روز زبردست تیزی رہی 100 انڈیکس 801 پوائنٹس اضافے نئی بلند ترین سطح 62493 کی سطح پر بند ہوا تھا۔ دن بھر میں 31 ارب روپے مالیت کے 72.7 کروڑ شئیرز کے سودے ہوئے۔
مجموعی طور 387 کمپنیوں میں لین دین ہوا۔ 248 کمپنوں کے شئیرز میں اضافہ، 120 کمپنیوں میں مندی رہی تھی۔دوسری جانب ملکی تجارتی خسارے میں کمی دیکھی گئی ہے، ماہانہ بنیادوں پر تجارتی خسارے میں 13 فیصد کمی رہی ہے، مجموعی طور پر نومبر میں خسارہ 1.88 ارب ڈالر رہا،اکتوبر میں تجارتی خسارہ 2.17 ارب ڈالر رہا تھا۔نومبر 2023 میں برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 8 فیصد کا اضافہ رہا،نومبر میں برآمدات 2.57 ارب ڈالر پر ریکارڈ ہوئیں ،
اکتوبر 2023 کے مقابلے برآمدات میں 4 فیصد کمی رہی ، مالی سال کے 5 ماہ میں تجارتی خسارے میں 34 فیصد کمی رہی ہے۔سالانہ بنیادوں پر تجارتی خسارے میں 32 فیصد بہتری آئی ہے، نومبر 2022 میں 2.76 ارب ڈالر کا خسارے کا سامنا رہا تھا،
نومبر 2023 میں درآمدات سالانہ 13 اور ماہانہ 8 فیصد کمی کے بعد 4.46 ارب ڈالر تک رہیں۔
[…] ڈالر سستاہوگیا […]