ہرنائی : محکمہ تعلیم آر، ٹی، ایس، ایم کے ضلعی منیٹرنگ آفیسر نجیب اللہ شاہ کا گورنمنٹ پرائمری سکول کا دورہ
ہرنائی (نامہ نگار): محکمہ تعلیم آر، ٹی، ایس، ایم کے ضلعی منیٹرنگ آفیسر نجیب اللہ شاہ نے کلی دیوان شاہ میں گورنمنٹ پرائمری سکول کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران آر، ٹی، ایس، ایم منیٹرنگ آفیسر نجیب اللہ شاہ نے اساتذہ کرام کی حاضری چیک کی۔ مختلف کلاسز میں گئے اور طلباء سے اسباق سنے۔ اس موقع پر انہوں نے کہاکہ تعلیمی شعبہ کا تعلق براہ راست ہمارے ملک اور نئی نسل کے روشن مستقبل سے منسلک ہے۔ اس میں اساتذہ کا کردار ہر زاویے سے نہایت اہمیت کا حامل ہے جس کیلیے ان کا یہ فرض بنتا ہے کہ وہ اپنی جائے تعیناتی پر حاضری یقینی بنائے اور طلباء و طالبات کو سلیبس زمہ داری کیساتھ مقررہ وقت میں مکمل کروا دیں۔ تاکہ سالانہ امتحان میں انہیں کسی مشکل کا سامنا نہ ہوں۔ انھوں نے سکول ہذا کی کارکردگی کو سراہا اور مزید ایسی لگن سے پڑھانے کی امید ظاہر کی۔