او جی ڈی سی ایل کی جانب سے بلوچستان کے لوگوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کیلئے خصوصی اقدامات اٹھایا جا رہا ہے، میر شوکت بلوچ
خاران (فدا ریکی)سابق ضلع ناظم خاران و چیئرمین سوشل ویلفیئر کمیٹی او جی ڈی سی ایل پی پی ایل (OGDCL/PPL) میر شوکت بلوچ اور ان کے فرزند میر سجاد مینگل نے اسلام آباد میں منیجر CSR OGDCL عبدالرازق خٹک سے ہیڈ آفس میں ملاقات کی ملاقات میں منظور شدہ سلائی مشین جن کے ٹینڈر اشتہار اخبار میں شائع ہوگیا ہے ان کے پرچیز اور تقسیم سمیت مزید 300 سولر کٹس اور اسٹوڈنٹس کیلئے 200 لیپ ٹاپ کی منظوری بہت جلد کرانے سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر منیجر نے او جی ڈی سی ایل کی طرف سے میر شوکت بلوچ کو خصوصی گفٹس بھی پیش کئے میر شوکت بلوچ نے منیجر سی ایس آر او جی ڈی سی ایل عبدلرازق خٹک کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ فرض شناس اور ہمدرد آفیسر ہے جو بلوچستان کے پسماندہ علاقوں کو خصوصی ترجیحی دے رہے ہیں، میر شوکت بلوچ نے کہا او جی ڈی سی ایل کی جانب سے بلوچستان کے لوگوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کیلئے خصوصی اقدامات اٹھایا جا رہا ہے