فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تقرری پر اکرام الدین کی مبارکباد

0 8

فیلڈ مارشل عاصم منیر کو چیف آف ڈیفنس فورسز مقرر ہونے پر مبارکباد۔اکرام الدین

ائیر چیف مارشل ظہیر احمد سدھو کی مدت ملازمت میں توسیع کی منظوری بہترین اقدام ہے۔معاون خصوصی وزارت اوورسیز برائے اٹلی

اٹلی(انٹرنیشنل ڈیسک)غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق معاون خصوصی وزارت اوورسیز برائے اٹلی اکرام الدین نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بطور چیف آف آرمی اسٹاف اور بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تقرری پر مبارکباد پیش کرتا ہوں اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں انہوں نے کہا ائیر چیف مارشل ظہیر احمد سدھو کی مدت ملازمت میں 2 سال کی توسیع پر بھی انکو مبارکباد پیش کرتا ہوں انہوں نے کہا کہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد سدھو کی مدت ملازمت میں صدر مملکت آصف علی زرداری کی طرف سے 2 سال توسیع بہترین اقدام ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز صدر مملکت آصف علی زرداری نے چیف آف آرمی اسٹاف کی بطور چیف ڈیفنس فورسز 5 سال تقرری کی منظوری دی ہیں اور ائیر چیف مارشل ظہیر احمد سدھو کی 2 سال کی توسیع کی منظوری بھی دی ہیں جو قابل تعریف ہے۔معاون خصوصی وزارت اوورسیز برائے اٹلی اکرام الدین نے اپنے بیان میں کہا کہ امید کرتے ہیں کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر اور ائیر چیف مارشل ظہیر احمد سدھو پاکستان کی دفاع میں پہلے سے زیادہ بہترین کردار ادا کریں گے تا کہ پاکستان ترقی کر سکے اور ایک مضبوط ملک بن سکے اور دہشت گردی کا خاتمہ ہو سکے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.