امریکا کو خطے سے باہر کرنے کے لیے لڑیں گے، سلیمانی کا جاں نشیں پْر عزم
تہران (این این آئی)ایرانی پاسداران انقلاب کی القدس فورس کے نئے کمانڈر اسماعیل قآنی نے باور کرایا ہے کہ وہ خطے سے امریکا کو حتمی طور پر نکالنے کے لیے لڑیں گے۔ عرب ٹی وی کے مطابق بریگیڈیئر جنرل قآنی نے کہا کہ ہم اسی طاقت کے ساتھ سلیمانی کا مشن جاری رکھنے کا عزم کرتے ہیں، ہماری جانب سے تعزیت کا واحد طریقہ یہ ہے کہ خطے سے امریکا کو نکال دیا جائے۔