مریم نواز کا کل کوئٹہ آنے کا اعلان
( ویب ڈیسک )
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ وہ کل کوئٹہ جاکر ہزارہ برادری سے التجا کریں گی کہ شہداء کی تدفین کردیں۔
مریم نواز نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ’چار دنوں اور راتوں سے اس شدید سردی میں میں ہزارہ برادری اپنے پیاروں کی میتوں کے ساتھ اسلام آباد کی بے حسی کو آواز دے رہی ہے۔ یہ اسلامی اخوت اور انسانی ہمدردی کے حوالے سے ہم سب کے لیے شرمندگی کا باعث ہے۔‘
انہوں نے کہا کہ ’میں اپنے والد نواز شریف کی ہدایت پر انشاء اللہ کل یہ التجا لے کر اپنی بہنوں اور بھائیوں کے پاس جا رہی ہوں کہ وہ اپنے پیاروں کی میتیں اللہ کے حوالے کردیں۔ مجھے یقین ہے وہ اپنی بیٹی کی درخواست رد نہیں کریں گے