بلوچستان بیوروکر یسی کے ایک مایہ ناز آفیسر ڈپٹی کمشنر نصیرآباد اظہر شہزاد

0 398

تحریر (جرنلسٹ محمد سلیم رند)

ہمارے ہاں ایسے افراد کی کمی نہیں جو کہ نامساعد حالات کے باوجود اپنی منزل تک پہنچ جاتے ہیں اور پھر سب کو اُن پر فخر ہوتا ہے۔ لیکن کچھ لوگوں کا اکثر کام ہی یہی ہوتا ہے کہ آپ کے حوصلے کو پست کریں کیونکہ وہ یہ نہیں دیکھ سکتے ہیں کہ آپ ان سے بڑھ کر کچھ کریں جو کہ وہ کرنے سے قاصر ہیں یا وہ آپ کو کامیابی سے دور دیکھنے کے متمنی ہوتے ہیں کہ وہ خود ناکامی کا شکار ہو چکے ہوتے ہیں۔آپ کو لوگوں کی سوچ سے نہیں اپنے رب اورمحنت سے اجر ملنا ہے تو اپنی کوشش کو ہرگز دوسروں کی وجہ سے ترک نہ کریں یہی کامیابی کا پوشیدہ راز ہے
اسی طرح ملتے ہے پرونشیل سول سروس کے ایک مایہ ناز اور نڈر آفیسر ڈپٹی کمشنر نصیر آباد اظہر شہزاد سے جو نہایت ہی ایماندار ہیں- عزم اور ارادے کے پکے ہیں۔ حوصلہ مند اور بہادر ہیں۔آپ ہمیشہ دوسروں کے ہر اچھے اقدام کو تحسین و تعریف کی نظر سے دیکھتے ہیں۔آپ مشکل سے مشکل حالات میں بھی سچ بولتے ہیں۔ بہت با اخلاق اوراعلی ظرف شخصیت کے مالک ہیں۔ آپ بہت منکسر المزاج ہیں اور دوسروں کا خیال رکھتے ہیں۔ آپ اپنے لوگوں کی ہر مشکل وقت میں مدد کرتے ہیں موصوف ہمیشہ اپنی فرائض نہایت ایمانداری کے ساتھ سرانجام دے رہے ہوتے ہیں۔ آپ سے ایک بار ملنے کے بعد لوگ آپ سے دوبارہ ملنا پسند کرتے ہیں۔ آپ جس محفل میں بھی جائیں وہاں لوگ آپ کو بہت زیادہ عزت دیتے ہیں کیونکہ آپ لوگوں کو بھی بے پناہ عزت دیتے ہیں۔ جو لوگ مشکل حالات میں آپ سے مدد مانگتے ہیں آپ ان سے خندہ پیشانی سے بات کرتے ہیں اور مسکراتے ہوئے ان کی ہر ممکن مدد کرتے ہیں۔ یہ معاشرہ آپ جیسے لوگوں کی وجہ سے ہی اتنا خوشحال اور ترقی یافتہ ہورہا ہے۔ آپ نے ہر برے وقت کو ایک مضبوط چٹان کی طرح نمٹا ہے آ پ ہر وقت اپنے اصولوں پر قائم رہتے ہیں۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.