گورنر پنجاب نےوزیر اعلی پنجاب پرویز الہی’ کو بڑی دھمکی دے دی

3 102

گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب پرویز الہی’ کو اعتماد کا ووٹ لینا پڑے گا یہ ایک آئینی تقاضا ہے وہ سابق صوبائی وزرائ اور اراکین اسمبلی سے گفتگو کر رہے تھے جنہوں نے گورنر ہاوس میں وفود کے ہمراہ ملاقاتیں کیں، ملاقات کرنے والوں میں سابق وزراء رانا مشہود احمد خان ،خواجہ عمران نذیر ،ایم این اے نواب شیر وسیر ،ایم این اے ملک محمد ریاض، ممبران اسمبلی میاں فدا حسین وٹو، رانا عبدالروف غزالی سلیم بٹ ،حنا پرویز بٹ سمیرا کومل،

فیصل حیات جبوانہ اور مفتی انتخاب عالم نوری شامل تھے ،اس موقع پر گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈیفالٹ کرنے کا جھوٹا پروپیگنڈہ کرنے والوں کو ندامت کا سامنا کرنا پڑے گا،اتحادی حکومت کی پالیسیوں کے باعث ملک میں معاشی استحکام آنا شروع ہو گیا ہے،ملک کو معاشی طور مستحکم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے،وزیر اعلی پنجاب کو آئین و قانون کے مطابق اعتماد کا ووٹ لینے کا کہا،وزیر اعلی پنجاب کو اعتماد کا ووٹ لینا پڑے گا یہ ایک آئینی تقاضا ہے،دوست ممالک معاشی بحران سے نمٹنے کیلئے اپنے بھرپور تعاون آور مدد کا عندیہ دے چکے ہیں

You might also like
3 Comments
  1. […] پنجاب میں بڑی ہلچل: اہم شخصیت کا سیاست چھوڑنے کا اعلان […]

  2. […] حنا پرویز بٹ نے مریم نواز کو اہم عہدے ملنے پر اعتراض کرنے والے پارٹی رہنماوں سے سوالات پوچھ لیے […]

  3. […] گورنر پنجاب نے صوبائی اسمبلی کے انتخابات پر آج اجلاس بلا لیا […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.