بغیر کسی ثبوت کے کسی کی کردار کشی کرنا درست عمل نہیں ،ضیاءلانگو

0 199

کوئٹہ(خ ن)صوبائی وزیر پی ڈی ایم اے میر ضیاءاللہ لانگو نے کہا ہے کہ حکومت کم وسائل کے باوجود بلوچستان کے مسائل کے حل کے لئے سنجیدگی کے ساتھ اقدامات اٹھارہی ہے پی ڈی ایم اے نے ہر مشکل صورتحال میں دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے مصیبت میں پھنسے ہوئے لوگوں کی مدد کی ہے حالیہ بارشوں اور سیلاب سے جاں بحق ہونے والے 336 افراد کے لواحقین کو بلوچستان اور وفاقی حکومت کی جانب سے فی کس 10/10 لاکھ کے حساب سے ہر شخص کو 20 لاکھ روپے کی ادائیگی کرتے ہوئے تقریباً 01 ارب روپے ادا کردئیے ہیں حکومت نے اپنے وسائل میں رہتے ہوئے سیلاب آپریشن کے دوران تقریباً سوا 2 ارب روپے خرچ کئے ریسکیو 1122 کو جدید خطوط پر استوار کرتے ہوئے وسائل فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ پی ڈی ایم اے کی مالی مشکلات اور ملازمین کی تنخواہوں کے حوالے سے کابینہ نے منظوری دے دی ہے7جنوری سے بارشوں اور پہاڑوں پر برفباری کے حوالے سے خصوصی اقدامات کئے گئے ہیں ۔ ،،آن لائن ،، سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو

اور حکومت فرنٹ لائن رہ کر اپنے مصیبت زدہ لوگوں کی مدد کرنے کے لئے ہمہ وقت تیار رہنے والے پی ڈی ایم اے کو تمام سہولیات دے رہے ہیں جس طرح انہوں نے مہلک وباءکرونا ، بارشوں سیلاب اور شیرانی کے جنگلات میں لگنے والی آگ پر قابو پانے سمیت ہر مشکل حالات میں اپنی ذمہ داری احسن طریقے سے نبھائی ہے یہی وجہ ہے کہ آج مقتدر اداروں سمیت ہر فورم پر پی ڈی ایم اے کی کارکردگی کو سراہا جاتا ہے جو ادارہ یا اس کے آفیسران ملازمین کا کام زمین پر نظر آتا ہے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے وزراءاور نمائندے بھی انہیں بلا جواز تنقید کرتے ہوئے نظر آتے ہیں حالانکہ مشکل حالات میں یہی محکمہ اپنے لوگوں کی مدد کے لئے دن رات کوشاں رہتا ہے جس طرح کرونا وباءکے دورا ن پی ڈی ایم اے کے آفیسران نے اپنی جانوں کی پرواہ کئے بغیر بلوچستان بھرکے ہسپتالوں میں آکسیجن کی فراہمی ممکن بنانے کے ساتھ ساتھ اپنے لوگوں

کی مدد کی ہے وہ قابل تحسین اقدام ہے۔ کیونکہ ہم نے اپنے عوام کی جان بچانی ہے سیلاب میں بھی جو کام کیا وہ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں اور اس وقت بھی کوئی ایسا اسکینڈل نہیں اگر کوئی تھوڑی بہت امور کی انجام دہی یا امدادی ریسکیو کارروائیوں اور ریلیف کے کام میں کوتاہی ہوتی ہے تو اسے نظر انداز کرنا چاہئے اور پی ڈی ایم اے کے بارے بغیر کسی ثبوت کے الزامات لگانے سے گریز کرنا چاہئے اگر کوئی غلط کام ہوا ہے اور اس کے شواہد ہے تو سامنے لائے جائیں بغیر کسی ثبوت کے کسی کی کردار کشی کرنا درست عمل نہیں پی ڈی ایم اے کو جدید خطوط پر استوار کرتے ہوئے آنے والے وقت اور حالات کے مطابق انہیں وسائل ، سازوسامان اور جدید مشینری فراہم کررہے ہیں وزیر اعلیٰ بلوچستان نے ہمیشہ پی ڈی ایم اے کو ترجیح دیتے ہوئے ان کی مشکلات کے حل کے لئے کردار ادا کیا ہے ہمیں مالی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے جس کی بڑی وجہ این

سی ایوارڈ میں بلوچستان کو ملنے والے حصے میں کمی اور بروقت ادائیگی نہ ہونے کی وجہ سے مشکلات درپیش آتی ہے اور ملازمین کی تنخواہیں تاخیر کا شکار ہورہی ہے حکومت نے تقریباً ایک ارب روپے کے قریب فنڈ پی ڈی ایم اے کو دیئے 750 آفیسران اور ملازمین پی ڈی ایم اے کے محکمے میں اپنی ذمہ داری نبھاتے ہوئے لوگوں کی مدد کررہے ہیں محکمہ موسمیات کی جانب سے بارشوں اور برفباری کی پیشن گوئی کو مد نظر رکھتے ہوئے قبل از وقت اقدامات اٹھا کر حساس مقامات پر اپنی ہیوی مشینری اور آفیسران کو تعینات کردیا ہے جو بارشوں یا برفباری کے دوران لوگوں کو مشکلات سے نکالنے کے لئے اپنا کردار ادا کرےں گے میڈیا کو چاہئے کہ وہ اپنا حقیقی کردار ادا کرتے ہوئے حق اور سچ سامنے لائے اور حقائق پر مبنی اعداد و شمار عوام کے سامنے پیش کرے تاکہ لوگوں کو اصل حقائق اور صورتحال ادراک ہوسکے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.