اسامہ ستی قتل کیس: 2 پولیس اہلکاروں کو سزائے موت اور 3 کو عمر قید کی سزا

0 189

اسامہ ستی قتل کیس: 2 پولیس اہلکاروں کو سزائے موت اور 3 کو عمر قید کی سزا

عدالت نے اسامہ ستی قتل کیس کے 2 ملزمان کو سزائے موت اور 3 کو عمرقیدکی سزا سنائی ہے۔

ابتدائی طور پر پولیس نے واقعےکو ڈکیتی کا رنگ دیا تھا،بعد ازاں پانچ پولیس اہلکاروں کو حراست میں لے کر ان کے خلاف انسداد دہشت گردی اور قتل کی دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔

ملزم افتخار احمد اور محمد مصطفیٰ کو سزائے موت جب کہ سعید احمد، شکیل احمد اور مدثر مختار کو عمرقیدکی سزاسنائی گئی، افتخار احمد اور محمد مصطفیٰ پر ایک ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔

نوجوان طالب علم کی ہلاکت کے واقعے کی فوری جوڈیشل انکوائری کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

واضح رہےکہ اسامہ ستی کو جنوری 2021 کو اسلام آباد میں سری نگر ہائے وے پر رات ڈیڑھ بجے اینٹی ٹیررازم اسکواڈ (اے ٹی ایس) کے اہلکاروں نے فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔

عدالتی فیصلےکے بعد اسامہ ستی کے والدکمرہ عدالت کے باہر آبدیدہ ہوگئے۔

اسامہ ستی قتل کیس میں سزا پانے والے تمام افراد کا تعلق اینٹی ٹیررازم اسکواڈ سے ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.