حکومت صحافی برادری کا تحفظ یقینی بنائے۔مصطفی قریشی
لاہور(نمائندہ کوثر بیگ)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق جرنلسٹ موومنٹ آف پاکستان کے صدر مصطفی قریشی اور چیف ایگزیکٹو ہم عوام لاہور پاکستان محمد منشاء بھٹی کا ضلع انتظامیہ اور ایس ایچ او ضسے رابطہ ایف آئی آر کٹوا دی گئی نیشنل یونین آف جرنلسٹ کے مرکزی نائب صدر عامر نصیر راجپوت نے بھی سخت الفاظ میں مذمت کی اور اعلی احکام سے نوٹس لینے اور ملزمان کو فوری گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا۔محمد منشاء بھٹی نے بھی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا اگر اس معاشرے میں صحافی محفوظ نہیں رہ سکتے تو عام عوام کے لیے کیا امید کی جا سکتی ہے۔ ایس ایچ او تھا نہ اے ڈویژن قصور عبدالوحید صاحب نے ایف آئی درج کر کے ملزمان کو جلد گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہچانے کی یقین دہانی کرائی.ہم عوام لاہور پاکستان کی چیف ایڈیٹر محترمہ چندا آمنہ کے ساتھ واردات ۔گن پوائنٹ پر دو نامعلوم افراد ان کا موبائل فون چھین کر بائیک پر فرار۔ یہ واقع جمعرات 26-01-2023کی شب چار بج کر چالیس منٹ پر جب چندا آمنہ صاحبہ ڈیوٹی سے واپسی پر بلدیہ چوک سے اپنے گھر کی طرف روانہ ہوئی ۔اپنے گھر سے ایک گلی کے فاصلے پر قصور کوٹ اعظم خان گلی عمران زیب والی میں ایک تنگ گلی میں دو نامعلوم افراد نے گن پوائنٹ پر موبائل چھین لیا۔ وہ نامعلوم افراد اس تنگ گلی میں پہلے سے موجود تھے ایک موٹر سائیکل پر سوار رہا جبکہ دوسرے نے جان سے مارنے کی دھمکی دے کر گن پوائنٹ پرموبائل چھین کر موٹر سائیکل پر سوار ہو کر اسی تنگ گلی سے فرار ہو گئے۔ گلی میں اس وقت چند بچے موجود تھے جو اس واقعے کے چشم دید گواہ ہیں۔فوری طور پر 15پر اطلاع کی گئی پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر عینی شاہدین کا بیان لیا اور سی سی ٹی وی فوٹیج چیک کی گئی۔مگر موبائل فون چھینتے ہی ان نامعلوم افراد نے ماسک لگا لیے جس کی وجہ سے تاحال شناخت نہیں ہو سکی۔ چندا آمنہ اور ان بچوں کے مطابق اس نامعلوم افراد نے میلے کچیلے کپڑے پہنے تھے۔ موبائل چھیننے والے فرد کے بال لمبے تھے اور سفید رنگ کا سویٹر پہن رکھا تھا۔سی سی ٹی وی میں ان نامعلوم افراد کو گلی سے واردات کرکے فرار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے پولیس کی کاروائی جاری ہے اور موبائل کی ٹریسنگ کے لیے پولیس کی جانب سے ٹیم تشکیل دی جا چکی ہے۔