چمن پرلت مظاہرین نے ایف سی ہیڈ کوارٹر کے سامنے کنٹینر رکھ کر دھرنا دیدیا

0 120

 

چمن پرلت مظاہرین نے ایف سی ہیڈ کوارٹر کے سامنے کنٹینر رکھ کر دھرنا دیدیا

 

چمن پاسپورٹ رجیم کیخلاف آل پارٹیز لغڑی اتحاد کا دھرنا 117 دنوں سے جاری ہے، مطالبات تسلیم نہ ہونے کی صورت میں پرلت کی جانب سے سموار کی شب 4 بجے ایف سی ہیڈکواٹر کے سامنے 4 کنٹینرز رکھ دیے جس سے ایف سی کے داخلی و خارجی راستے بند ہوگئے، صبح ہزاروں افراد ایف سی قلعہ کے سامنے پہنچ کر دھرنا کی شکل اختیار کرکے مقررین نے خطاب شروع کیا تاہم ایف سی کی جانب سے تاحال کوئی مزاحمت سامنے نہیں آئی ہے

 

واضح رہے کنٹینرز رکھنے کا اعلان کچھ روز قبل پرلت ترجمان صادق اچکزئی نے کہا تھا جس میں ایف سی قلعہ اور ڈپٹی کمشنر آفس کے سامنے رکھے جانے تھے اب جوکہ صرف ایف سی قلعہ کے سامنے رکھ دیئے ہیں مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ یہ راستہ ہمارے مطالبات تسلیم ہونے تک بند رہیگا دوسری جانب عام انتخابات میں صرف ایک دن رہ گیا ہے اور چمن کو حکومت نے حساس سٹیشن قرار دیا ہے انتخابات میں ایف سی کی بھاری بھی تعینات کی گئی تھی جوکہ راستہ بند ہونے سے سخت دشواری پیش آسکتی ہے۔

 

ملک میں کون کونسے علاقوں میں انٹرنیٹ بند رہے گی؟

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.