بحیثیت قوم ہمارے مسائل زیادہ اور وسائل کم ہیں،گورنر بلوچستان

1 188

گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے کہا کہ مسلسل بڑھتی ہوئی آبادی اور انسانی ضروریات میں اضافہ کے باعث ہمارے اجتماعی مسائل گمبھیر ہوتے جا رہے ہیں. ضرورت اس امر کی ہے کہ وسائل اور ضرورتوں کے درمیان توازن پیدا کرنے کیلئے ایک جامع حکمت عملی وضع کیا جائے. انہوں نے کہا کہ بحثیت قوم ہمارے مسائل زیادہ اور وسائل کم ہیں لہٰذا وسائل کے بہترین استعمال اور نظم وضبط کو بہتر بنا کر ہی ہم مزید آگے بڑھ سکتے ہیں. یہ بات انہوں نے منگل کے روز گورنر ہاوس کوئٹہ میں مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کہی. اس موقع پر گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے کہا کہ ماضی میں غربت اور پسماندگی کو نظرانداز کرنے سے اگرچہ صورتحال مزید پیچیدہ اور گمبھیر ہے. وسائل کم اور مسائل زیادہ ہیں. انہوں نے صوبے بھر میں وفاقی اور صوبائی حکومت کی جانب سے جاری ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کی اہمیت و افادیت کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی ترقیاتی منصوبہ مقرر وقت پر مکمل نہ کیا جائے تو ایک طرف عوامی مسائل ومشکلات طویل ہو جاتی ہیں تو دوسری جانب منصوبے کے اخراجات میں کئی گنا اضافہ بھی ہو جاتا ہے. گورنر بلوچستان نے کہا کہ اب بھی پسماندگی اور غربت کے مسائل پر دستیاب وسائل کے دانشمندانہ استعمال سے بہت جلد قابو پایا جا سکتا ہے۔

You might also like
1 Comment
  1. […] بلوچستان میں ہنگامی صورتحال نافذ، تین روزہ سوگ کا اعلان […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.