گوادر: ایرانی کشتی میں آتشزدگی، 3 جاں بحق، 20 افراد سمندر میں کود گئے

0 57

گوادر کے قریب پاکستانی سمندری حدود میں ایرانی کشتی میں آگ لگ گئی جس کے باعث کشتی میں سوار افراد سمندر میں کود گئے۔ آتشزدگی کے باعث خوف و ہراس پھیل گیا اور کشتی میں سوار 20 افراد میں سے 16 افراد کو دوسری کشتی نے بچا لیا۔ تاہم، تین افراد سمندر میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئےجبکہ ایک کی تلاش جاری ہے۔ جاں بحق ہونے والوں میں سے دو کا تعلق پشکان سے ہے اور ایک کا تعلق کراچی سے ہے۔
حادثے کے فوراً بعد مقامی بحری فورسز اور دیگر کشتیوں نے بچاؤ کی کارروائیاں شروع کیں۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.