چیمپئنز ٹرافی اس وقت کہاں؟
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی پشاور یونی ورسٹی میں تقریبِ رونمائی ہوئی ہے۔ کے پی کے سیکریٹری کھیل داؤد خان نے کہا ہے کہ تعلیم کے ساتھ کھیل کی سرگرمیاں بھی ضروری ہیں، یہ فخر کی بات ہے کہ یونیوسٹی میں ٹرافی کی تقریبِ رونمائی ہوئی ہے. انہوں نے چیئر مین پی سی بی کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ محسن نقوی نے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے لیےکام کیا۔انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ پاکستان کی ٹیم اس ٹورنمنٹ میں اچھا پرفام کرے گی۔یاد رہے کہ ٹرافی کو 14 دنوں میں پاکستان کے 10 مختلف شہروں میں لے جایا جائے گا، اس سفر میں شیخوپورہ کےعلاوہ ٹرافی کو بہاولپور، فیصل آباد،حیدرآباد، اسلام آباد، کراچی، لاہور، ملتان، پشاور اور کوئٹہ بھی لےجایا جائے گا۔ ان میں ملتان کا قلعہ،بہاولپور کا نور محل،پشاور کا ارباب نیاز سٹیڈیم، کراچی کا نیشنل اسٹیڈیم، حیدرآباد کا نیاز سٹیڈیم اور فیصل آباد کا اقبال سٹیڈیم شامل ہیں۔ ٹرافی ٹور 14 فروری کو کراچی میں اختتام پزیر ہو گا۔