جشن جھالاوان اسپورٹس فیسٹیول کا افتتاح کھیلوں کے مقابلے خواتین بھی شریک

0 59

خضدار ()خضدار میں جشن جھالاوان اسپورٹس فیسٹیول جاری ہے مختلف کھیلوں میں قلات ڈویژن کے سینکڑوں کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں ضلعی اسپورٹس آفیسر میڈم رقیہ عبید کی نگرانی میں لڑکیوں کے لیے مخصوص کھیلوں کا انعقاد کیا گیا ہے جہاں مختلف اسکولوں اور کالجوں کی طالبات بڑھ چڑھ کر کھیلوں میں حصۃ لے رہی ہیں بلوچستان انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی خضدار میں ٹیبل ٹینس، اسکاش، والی بال، بیڈ منٹن اور دیگر کھیلوں میں سینکڑوں بچوں سے حصہ لیکر اپنی خوشی کا اظہار کیا اس موقع پر ضلعی اسپورٹس آفیسر میڈم رقیہ عبید نے میڈیا سے گفتگو کرتی ہوئی کہا خضدار میں پہلی بار لڑکیاں بڑی تعداد میں کھیلوں میں حصہ لے رہی ہیں لڑکیوں کو کھیلوں میں شامل کرنے کا مقصد ایک مضبوط اور باصلاحیت معاشرہ کا مزید مضبوط کرنا ہے خضدار جیسے علاقے میں لڑکیوں کی جانب سے کھیلوں میں شرکت کرنا قابل تعریف ہے وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور ایڈوائزر وزیراعلیٰ بلوچستان برائے محکمہ کھیل میڈم مینا مجید بلوچ کی ذاتی دلچسپی سے لڑکیوں کو کھیلوں میں ترجیح دینا ہے تقریب کے آخر بہترین کاکردگی دکھانے والی کھلاڑیوں میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے ۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.