تاریخی و روایتی میلہ شاندار انداز میں منایا جائے گا،ڈی سی سبی

0 25

ڈپٹی کمشنر سبی جہانزیب شیخ کی صدارت میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں سبی میلہ مویشیاں واسپاں2025 کی تیاریوں و انتظامات کے سلسلے میں جائزہ لیا گیا اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل علی اصغر مگسی، اسسٹنٹ کمشنر سبی منصور علی شاہ ، ایس ایس پی سبی دوستین دشتی، چیئرمین ایم سی سردار محمد خان خجک ،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر عبدالستار لانگو ، ایگزیکٹو انجینئیر یو پی اینڈ ڈی ثناء اللہ ، ڈپٹی ڈائریکٹر امور حیوانات ڈاکٹر فاروق لونی، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت غلام مصطفیٰ سمیت تمام محکموں کے سربراہان سکیورٹی فورسز کے افسران نے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سبی جہانزیب شیخ نے کہا کہ سالانہ روایتی و تاریخی سبی میلہ انتہائی آب وتاب کے ساتھ 13 فروری تا 17 فروری تک منایاجائے گا یہ تاریخی و روایتی میلہ پورے بلوچستان میں اپنی اہمیت کا حامل میلہ ہے جس کا نہ صرف سبی اور گرد و نواح کے علاوہ پورے پاکستان کے لوگوں کو انتظار رہتا ہے انہوں نے کہا کہ سبی میلہ کے حوالے سے حتمی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا ہے تمام افسران اپنے اپنے محکموں کی مناسبت سےاور خصوصاً محکمہ تعلیم اور لائیو سٹاک جن کا میلہ میں کلیدی کردار ہے وہ میلے کی تقریبات کے حوالے سے تیاریاں مکمل کرلیں انہوں نے کہا کہ اس تاریخی و روایتی میلے کو شاندار طریقے سے منعقد کیا جائے گا اور سبی میلے کے دوران سیکیورٹی کے بھی فول پروف انتظامات کیے جائیں گے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.