کمشنر کوئٹہ حمزہ شفقات کا احسن اقدام بروقت کاروائیاں شہریوں کی جانیں محفوظ
کوئٹہ شہر کے وسطی علاقوں میں کمشنر کوئٹہ ڈویژن حمزہ شفقات کے احکامات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بروقت کاروائیاں جاری ضلعی انتظامیہ کی جاری کاروائیوں کے دوران چند دنوں میں متعدد افراد کو گرفتار کرکے جیل منتقل کیا گیا جبکہ کئیں دوکانوں کو سیل کرکے باہر منتقل کرنے کے احکامات جاری کئے گئے کمشنر کوئٹہ ڈویژن حمزہ شفقات نے کہا ہے کہ سلنڈرز حادثات کے باعث انسانی جانوں کے ضیاع اور املاک کے نقصانات میں اضافہ ہوتا ہے جس کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ غیر قانونی طور پر ایل پی جی جو دوکاندار وسطی علاقوں میں فروخت کرتے ہیں ان کو شہر میں ہرگز ایل پی جی فروخت کرنے کی اجازت نہیں دینگے انہوں نے کہا ہے شہر کے متعدد علاقے جن میں جان محمد روڈ کوچہ شیر، سریاب روڈ اور ان سے محلقہ علاقوں میں کاروائیاں عمل میں لاکر دوکانیں مستقل طور پر سیل کردی گئی ہیں کمشنر کوئٹہ حمزہ شفقات کا کہنا ہے کہ دوکاندار ہاتھوں والے پمپس اور مشینوں کے زریعے شہریوں کو گیس فراہم کرتے ہیں اور دوکانوں کو گودام بنایا ہوا ہے یہ غیر قانونی ہے جوکہ کسی بھی وقت بڑھے حادثے کا سبب بن سکتا ہے،، کمشنر کوئٹہ حمزہ شفقات نے کہا ہے کہ ہمارے لیے عوام کی جان سے زیادہ کچھ بھی نہیں ہے عوام کی جان و مال کی حفاظت ہماری اوائل ترجیح ہے جن آبادی والے علاقوں میں ایل پی جی غیر قانونی طریقے سے فروخت ہوگی ان کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی کمشنر کوئٹہ کے اس احسن اقدامات اور بروقت کاروائی کرکے شہریوں کی زندگیوں کی حفاظت کی گئی ہے عوامی حلقوں نے کمشنر کوئٹہ حمزہ شفقات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم کمشنر کوئٹہ کے مشکور ہیں جنہوں نے عوام کا سوچا ہے عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ سابقہ ادوار میں کسی نے بھی اس طرح کے احسن اقدامات نہیں کئے جن سے عوام کی جان کی حفاظت کسی بھی طرح ہوسکے،،،